کیا آپ بھی گوگل میں نوکری حاصل کرنے کے اہل ہیں؟ جانئے وہ 10 مشکل ترین سوالات جو گوگل میں نوکری انٹرویو کے دوران پوچھے جاتے ہیں

کیا آپ بھی گوگل میں نوکری حاصل کرنے کے اہل ہیں؟ جانئے وہ 10 مشکل ترین سوالات جو ...
کیا آپ بھی گوگل میں نوکری حاصل کرنے کے اہل ہیں؟ جانئے وہ 10 مشکل ترین سوالات جو گوگل میں نوکری انٹرویو کے دوران پوچھے جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی گوگل میں ملازمت حاصل کرنا ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے، لیکن اس کمپنی نے کچھ ایسے پیچیدہ سوالات تیار کررکھے ہیں کہ جن کا جواب دئیے بغیر اس خواب کی تعبیر پانا ممکن نہیں۔ اگر آپ بھی گوگل کی ملازمت میںد لچسپی رکھتے ہیں تو ان سوالات پر غوروخوض ضرور کریں کیونکہ اگر آپ ان کے جوابات ڈھونڈ سکتے ہیں تو ان جیسے دیگر سوالات کا جواب دینا بھی آپ کے لئے مشکل نہیں ہوگا۔ اخبار دی مرر نے گوگل کے انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے 10نمایاں ترین سوالات کچھ یوں بیان کئے ہیں:

-1 دنیا بھر میں پیانو کی ٹیوننگ کل کتنی بار کی جاتی ہے؟
-2 ایک سکول بس میں کل کتنی گالف کی گیندیں آسکتی ہیں؟
-3 گھڑی کی سوئیاں دن میں کتنی بار اوپر تلے آتی ہیں؟
-4 اگر آپ کی جسامت کو چھوٹا کرکے ایک سکے کے برابر کردیا جائے اور آپ کو ایک بلینڈر میں ڈال دیا جائے، جس کے بلیڈ 60 سیکنڈ بعد گھومنا شروع ہوجائیں گے، تو آپ کیا کریں گے؟
-5 آپ کو مقام A سے مقام B تک جانا ہے لیکن اگر آپ کو معلوم نہیں کہ آپ پہنچ پائیں گے یا نہیں تو آپ کیا کریں گے؟
-6 اگر آپ کے پاس شرٹوں سے بھری الماری ہے جس میں کسی ایک شرٹ کو ڈھونڈنا آسان نہیں تو آپ انہیں کیسے ترتیب دیں گے کہ باآسانی مطلوبہ شرٹ ڈھونڈ سکیں؟
-7 مردہ گوشت (Dead Beef) کی اہمیت بیان کیجئے۔
-8 سیاٹل شہر کی تمام کھڑکیاں دھونے کا آپ کتنا معاوضہ لیں گے؟
-9 اگر گھڑی پر 3:15بجے ہیں تو گھنٹے اور منٹ والی سوئی کے درمیان کیا زاویہ ہوگا؟
-10 ایک آدمی نے اپنی گاڑی کو ایک ہوٹل تک دھکا لگایا، اور اپنا سب کچھ ہار بیٹھا۔ اس کے ساتھ کیا ماجرا پیش آیا؟
شاید آپ کو یہ سوالات انتہائی لایعنی اور بے تکے نظر آئیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سب کے جوابات موجود ہیں، جو کچھ یوں ہیں:

کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟جانئے پوچھے جانے والے انتہائی دلچسپ سوال
-1 اس جواب کے لئے آپ اندازہ لگائیں گے کہ اوسطاً کتنے گھروں میں پیانو ہوگا اور انہیں کتنی بار ٹیوننگ کی ضرورت پیش آتی ہوگی۔ پھر ان دونوں اوسط اندازوں کو ضرب دے کر جواب معلوم کریں۔
-2پہلے یہ سوچیں کہ ایک اوسط سکول بس کا حجم کتنا ہوگا اور پھر یہ اندازہ لگائیں کہ ایک اوسط گالف بال کا حجم کیا ہوگا۔ اب دونوں کو تقسیم کریں تو اوسط جواب آجائے گا۔
-3 گھڑی کی سوئیاں دن میں 22دفعہ اوپر تلے آتی ہیں۔
-4اس کا ایک جواب یہ ہوسکتا ہے کہ بلینڈر کے بلیڈ گھومنا شروع ہونے سے پہلے ہی نیچے لیٹ جائیں اور جب تک یہ رک نہ جائیں لیٹے ہی رہیں۔
-5 شاید اس کا جواب یہ ہے کہ آپ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ مقام A اور مقام B کیا ہیں اور کہاں ہیں۔
-6 اس کا کوئی سیدھا جواب نہیں ہے۔ بہرحال یہ سوال سافٹ ویئر انجینئرز کے لئے ہے جو اس کے لئے کوئی موزوں سافٹ ویئر کوڈ تیار کرسکتے ہیں۔
-7 ڈیڈ بیف (Dead Beef) کمپیوٹر سسٹم سے وائرس کے خاتمے کے متعلق استعمال ہونے والی اصطلاح ہے لہٰذا کمپیوٹر سائنس کے لوگ اس کا جواب بخوبی دے سکتے ہیں۔
-8 اس کے لئے بھی آپ کو شہر میں کل کھڑکیوں کا اوسط اندازہ لگانا ہوگا اور اسے ایک کھڑکی کے لئے اوسط معاوضے سے ضرب دینا ہوگی۔
-9 سوا تین بجے گھڑی کی سوئیوں کے درمیان 7.5ڈگری کا زاویہ ہوگا۔
-10 یہ سوال مشہور بورڈ گیم ”مونوپلی“ کے متعلق ہے، لہٰذا اس کا جواب بھی یہ گیم کھیلنے والے ہی دے سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -