ڈیرہ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کلاچی والا اور ڈیال کے علاقہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل، تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں گاؤں کلاچی والا میں ذاتی دشمنی کی بناء پر 69سالہ نازے پیر خان وزیر ولد خانی وزیر سکنہ وانا حال کلاچی والا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ ڈیال میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اراضی شریف اللہ وزیر میں 46سالہ عبدالقادر وزیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ صدر پولیس نے مقتول کے چچا زاد رحمت اللہ وزیر کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔