فلپائن کا ہیرو پولیس آفیسر جس نے جان دیکر کالج کے سینکڑوں طلبہ کی زندگیاں بچالیں، طریقہ ایسا کہ پورا ملک داد دینے پر مجبور ہوگیا

فلپائن کا ہیرو پولیس آفیسر جس نے جان دیکر کالج کے سینکڑوں طلبہ کی زندگیاں ...
 فلپائن کا ہیرو پولیس آفیسر جس نے جان دیکر کالج کے سینکڑوں طلبہ کی زندگیاں بچالیں، طریقہ ایسا کہ پورا ملک داد دینے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں ایک پولیس آفیسر نے گرنیڈ کو اپنے جسم میں دبا کر دھماکے سے اْڑالیا جس کے نتیجے میں جیسن مگنو کی مو ت واقع ہوگئی، تاہم کالج کے سیکڑوں طلبہ ہولناک حادثے سے محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انیتاؤ کالج میں گرنیڈ کی موجودگی کی اطلاع پر دو پولیس آفیسرز موقع پر پہنچے، گرنیڈ کو ناکارہ بنانے میں ناکامی پر ایک آفیسر جیسن مگنو نے انسانی ڈھال بنتے ہوئے گرنیڈ کو سینے سے لگالیا اور اپنی جان دیکر سینکڑوں طلباکو بچالیا۔جیسن مگنو نے گرنیڈ کو ہاتھوں میں تھام کر اپنے سینے سے بھینچ لیا اور اکڑوں بیٹھ کر اپنی رانوں کو بھی سینے سے لگالیا تاکہ دھماکا کا سارا اثر ان کا جسم جھیل لے۔

روزنامہ پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق زوردار دھماکے میں جیسن کی موت واقع ہو گئی اور ان کے ساتھی سمیت 10 طلبا و اساتذہ زخمی ہوگئے۔فلپائن میں پولیس آفیسر کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیااور اب امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ انہیں فلپائن نیشنل پولیس کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا ۔ ادھرپولیس نے گرنیڈ پھینکنے والے ملزمان کی سراغ لگانے کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔