پنشن میں اضافہ نہ کرنے کےخلاف درخواست،وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ عائد

پنشن میں اضافہ نہ کرنے کےخلاف درخواست،وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو ...
پنشن میں اضافہ نہ کرنے کےخلاف درخواست،وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے جرمانہ عائد کی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرجواب جمع نہ کرانے پر بھی سول ایوی ایشن کو 25 ہزار جرمانہ ہوا تھا۔