ملتان‘فوڈز یونٹس کی چیکنگ‘ سیمپل فیل‘ مالکان کو جرمانے

  ملتان‘فوڈز یونٹس کی چیکنگ‘ سیمپل فیل‘ مالکان کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ملتان شہر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بستی علی و(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

الا اسلام نگر چوک شہباز، معصوم شاہ روڈ شاہ رکن عالم اور عزیز ہوٹل کے قریب فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔ نہ صرف دیسی گھی کا سیمپل فیل ہونے پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ غیر معیاری مصالحہ جات کی تیاری پر سپائسز یونٹ مالکان کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی گئی۔گندے ماحول میں کیمیکل ڈرمز میں تیل کی سٹوریج پر اچار یونٹ کو 40 ہزار جرمانہ عائد جبکہ صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر میرج ہال کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوراک فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔