خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز ، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز ، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ...
 خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز ، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے، خوارج کیخلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی۔بکاخیل آپریشن میں5 خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن محمد زوہیب الدین آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔