شاختیں و علامتیں آپ کے بچپن کی یادگاریں ہیں،جس چیز کو اپنی نگاہوں سے دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں عین وہی نظر آتی ہے حتیٰ کہ آئینوں میں بھی

  شاختیں و علامتیں آپ کے بچپن کی یادگاریں ہیں،جس چیز کو اپنی نگاہوں سے دیکھنا ...
  شاختیں و علامتیں آپ کے بچپن کی یادگاریں ہیں،جس چیز کو اپنی نگاہوں سے دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں عین وہی نظر آتی ہے حتیٰ کہ آئینوں میں بھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر 
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:65
 یہ شاختیں و علامتیں آپ کے بچپن کی یادگاریں ہیں جن کے ذریعے آپ کو باور کرا دیا گیا تھا کہ آپ انفرادی طور پرکوئی سوچ اور اندازفکر اپنانے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ سب شناختیں اور علامتیں آپ کی شخصیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ آپ کی شخصیت کی یہ شناختیں اور علامتیں آپ کو مشکل اورپیچیدہ کام سے دور رکھنے میں مددمہیا کرتی ہیں۔ مزیدبرآں آپ اپنی ان کمزوریوں اور خامیوں کے حوالے سے معذرت خواہانہ رویہ اپنا کر اور انہیں اپنے بس سے باہر قرار دے کر انہیں تبدیل کرنے کے عمل سے دستبردار ہونے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔ آپ اس نظرئیے کو نظرانداز کر دیتے ہیں کہ آپ خود اپنے لیے اپنی شخصیت کا انتخاب کر سکتے ہیں اورپھر اپنی شخصیت میں موجود بچپن میں سرایت کیے جانے والے اثرات پرہی انحصار کرتے ہیں جن کے باعث آپ اپنی زندگی میں ان بدقسمتیوں کا آغاز کر لیتے ہیں جن سے آپ محفوظ رہنا چاہتے تھے۔
میرا رویہ اور طرزعمل نہایت ہی بے ڈھنگا ہے، میں نہایت بدسلیقہ ہوں اور میں دوسروں کے ساتھ تعاون پر مبنی رویہ بھی نہیں اپناتا:
بچپن میں اپنائے ہوئے ان رویوں اور عادات کے باعث آپ دوسروں کے مذاق سے محفوظ رہ سکتے ہیں کہ آپ کو کسی کام کا کوئی طریقہ سلیقہ نہیں ہے۔ درحقیقت آپ کا زندگی کا یہ معمول محض اس لیے ہے کہ آپ اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو ظاہر کرنے کے بجائے آپ ان خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے پر مبنی رویہ نہیں اپناتے اور کسی بھی کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیے سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے۔ آپ صرف اس کام کو بخوبی طور پر انجام دے سکتے ہیں جس میں آپ مہارت حاصل کرتے ہیں لیکن آپ جس کام کی مشق نہیں کرتے، اسے بہتر اور اچھی طرح انجام نہیں دے سکتے۔ اس لیے آپ اپنے لیے یہ امر آسان سمجھتے ہیں کہ ان عادات کو اپنائے رکھیں اور کسی بھی مشکل کام کو انجام نہ دینے کا عذر یہ بیان کریں کہ آپ کو یہ کام پسند نہیں ہے۔
میں نہایت ہی غیرپرکشش، بھدا، بے ڈھنگا اور لمبا تڑنگا انسان ہوں:
اپنی ذات کی ان نفسیاتی خصوصیات کے باعث آپ صنف مخالف کے ساتھ اظہار محبت کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے اور آپ نے اپنی شخصیت کے لیے وہ غیراہم اور بے وقعت طرزعمل اختیار کیا ہے جس کے باعث آپ محبت سے محرومی کو اپنے لیے بالکل جائز سمجھتے ہیں۔ جب تک آپ اپنی شخصیت کو محبت بھرے جذبات و احساسات سے محروم رکھنے کا مناسب جواز فراہم کرتے رہیں گے اور پھر آپ کو دوسروں کے لیے پرکشش نظر آنے کے لیے کچھ کوشش بھی نہیں کرنا پڑے گی اور نہ ہی آپ خود کو اپنے لیے پرکشش بنانے کے لیے جستجو کریں گے۔ آپ اپنی ان خصوصیات کے باعث دوسروں کی طرف سے محبت وچاہت حاصل کرنے کا خطرہ مول لینے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔ اس ضمن میں صرف ایک ہی مسئلہ درپیش ہے کہ ہم جس چیز کو اپنی نگاہوں سے دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں عین وہی چیز نظر آتی ہے حتیٰ کہ آئینوں میں بھی ہمیں وہی چیز نظر آتی ہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔
میری زندگی میں کوئی نظم نہیں، میں بہت زیادہ محتاط اور بے عقل ہوں:
آپ کے روئیے کی یہ شناختیں اور علامتیں دوسروں کو زک اور اذیت پہنچانے کے ضمن میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو یہ حق تفویض کر دیتی ہیں کہ آپ اپنا ایک مخصوص طرززندگی اپنا سکیں۔آپ کہہ سکیں ”میں نے ہمیشہ اسی طرح کام کیا ہے، میری تو یہی فطرت ہے۔“ اپنے معمول کے طرزعمل پر انحصار کرتے ہوئے آپ مشکل اور نیا کام کرنے کا خطرہ مول نہیں لیتے اور پھر اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ یقین بھی ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔ آپ کا یہ ”رویہ“ آپ کی طرف سے ایک نیا اور مختلف اندازفکر اپنانے کے ضمن میں ایک ”حکمت عملی“ کی حیثیت اختیارکر لیتا ہے۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -