عمر اکمل کی ضمانت نہ سکی، پیر تک حوالات میں رہیں گے

عمر اکمل کی ضمانت نہ سکی، پیر تک حوالات میں رہیں گے
عمر اکمل کی ضمانت نہ سکی، رات حوالات میں گزاریں گے
کیپشن: Umar Akmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا جس کے باعث انہیں پیر کے روز تک حوالات میں ہی رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل ضمانت کیلئے ماڈل ٹاﺅن کچہری پہنچے تاہم عدالت کا وقت ختم ہو جانے کے باعث وہ بھی واپس چلے گئے۔ عمر اکمل کو پیر کے روز عدالت پیش کیا جائے گا جہاں ان کی ضمانت کی درخواست دی جائے گی۔ ماہر قانون کے مطابق عمر اکمل کے خلاف لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں اور امید ہے کہ عدالت پیش ہونے پر انہیں ضمانت مل جائے گی۔

مزید :

لاہور -