ہنگو،بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،مکان خاکستر

ہنگو،بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،مکان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ھنگو(بیورورپورٹ)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کڑی تال قوم فیروز خیل میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے عبدلشریف کا مکان جل کر خاکستر ،لاکھوں کا نقصان اس حوالے سے مالک مکان عبدلشریف قوم فیروز خیل نے بتایا کہ میرے گھر کڑی تال میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر ساما ن سمیت جل کر خاکستر ہو گیا انہوں نے کہا کہ گھر میں سامان اور دیگر اشیاء سے بھرے 15صندوق بھی جل کر خاکستر ہو گئے اور عمارت ڈھیر ہو گیا جس کی وجہ سے میرا لاکھوں کا نقصان ہو گیا ہے انہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ ،پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی ،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال ،سینئٹر اورکزئی ایجنسی اورنگزیب اورکزئی اور سینٹر اورکزئی ایجنسی سید نجم الحسن سے مالی معاوضی اور امداد دینے کی اپیل کی ہیں ۔