منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام سپورٹس ویک اختتام پذیر

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام سپورٹس ویک اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس ویک اختتام پذیر ہو گیا، 7 یوم جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا، طالبات کی 12 کرکٹ ٹیمیں مقابلوں میں شریک تھیں۔اول، دوم ،سوم آنے والی ٹیموں کے کپتانوں اور شاندار انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قومی ہیرو عبدالقادر، عظیم آل راؤنڈر عبدالرزاق اور ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے انعامات تقسیم کیے۔مقابلوں میں 48 کھیل شامل تھے جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، بیس بال، لان ٹینس، کراٹے ،ایتھلیٹکس کے مقابلے بطور خاص شامل تھے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنر کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیموں کو شاندار کھیل کے مظاہرے پر مبارکباد دی۔