اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ، عمران خان نے منظوری دے دی

اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ، عمران خان نے منظوری دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے 2 امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کیلئے اعظم سواتی اور پنجاب سے چودھری سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینیٹ ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشنز کیلئے 30 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو زیادہ درخواستیں خیبر پختونخوا سے موصول ہوئیں۔ تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے 7 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اعظم سواتی

مزید :

صفحہ اول -