ٹانک میں جے ٹی آئی کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ٹانک میں جے ٹی آئی کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی) جے ٹی ائی حلقہ محسود کے سابق صدر عبد اللہ رنگڑوال سمیت جے ٹی ائی حلقہ محسود عالم زیب ما لیارپینل اور شبا ب اللہ پینل کے کارکنوں کا ٹانک پریس کلب کے سامنے اپنے مطا لبات کے حق میں احتجاجی مظا ہرہ مظا ہرین نے بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جس پر قائدین کی جانب سے مسلط کردہ فیصلوں کے خلاف نعرے درج تھے مظا ہرین کا کہنا تھا کہ فاٹا جمعیت اور جے ٹی ائی فاٹاکے قائدین جے ٹی ائی حلقہ محسود کے فیصلوں پر نظر ثانی کرکے الیکشن کا اعلان کریں جمعیت طلباء اسلام حلقہ محسود کارکنوں کے استحصال کی بجائے ان کے حو صلہ افزائی کر ے جے ٹی ائی حلقہ محسود پر گذشتہ روز مسلط کردہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اگر نظرثانی نہ کی گئی تو تو ہر قسم کے تنظیمی فیصلوں سے با ئیکاٹ کا اعلان کردینگے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام فا ٹا اور جے ٹی ائی فاٹا سے اپیل کرتے ہیں کہ غیر اہئنی اور غیر دستوری فیصلوں سے کارکن مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں اس سے فوری اجتناب کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے متنازعہ فیصلے پر نظر ثا نی کی جائے اگر ہمارے مطا لبات پر قائدین جمعیت فاٹا اور قائدین جے ٹی ائی فاٹا سنجیدگی سے غور کر کے جمعیت طلبا ء اسلام حلقہ محسود کیلئے الیکشن کے نئے تاریخ کا اعلان کریں بصورت دیگر جماعتی سطح پر ہو نے والے تنظیمی سر گر میوں کا مکمل با ئیکاٹ کا اعلان کردینگے۔