فرانس کا بھی افغانستان میں جنگی مشن باضابطہ ختم کرنے کا اعلان

فرانس کا بھی افغانستان میں جنگی مشن باضابطہ ختم کرنے کا اعلان
فرانس کا بھی افغانستان میں جنگی مشن باضابطہ ختم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں فرانسیسی فوج نے بھی 13 سالہ جنگی مشن باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے تقریب ایساف کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں فرانس کے کمانڈر نے جھنڈا ترک کمانڈر کے حوالے کر دیا ۔ یاد رہے کہ تیرہ برس کے دوران فرانس کے 89 فوجی ہلاک‘ 700 زخمی ہوئے اور لاکھوں ڈالر کا نقصان بھی ہو گیا ہے۔ فرانس کے 150 فوجی ملٹری ائرپورٹ پر تعینات تھے، انہوں نے کمان ترکش یونٹ کے حوالے کر دی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 17 ہزار غیر ملکی فوجی افغان فوج اور پولیس کی تربیت کیلئے موجود رہیں گے۔