کرک میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج،ایم پی ایز بھی شریک
کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن)گیس پریشر میں کمی نے عوامی نمائندوں کو بھی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں گیس پریشر میں کمی کےخلاف آئل فیلڈ کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں کرک اور کوہاٹ کے ایم پی ایز بھی شریک ہیں۔ ایم پی اے ظفر اعظم، میاں نثار گل ، شاداد خان اور امجد آفریدی بھی مظاہرے میں شریک ہیں۔
دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے بلاک ہے جس سے سٹرک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔