وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی ...
وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت دفاع اور وزارت قانون کی جانب سے آرمی ایکٹ کا ترمیم شدہ مسودہ پیش کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے وفاقی کابینہ نے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی ہے۔ اس ترمیم کا اطلاق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف پر ہوگا۔ ترمیم کے بعد چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی مدت 60 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کیلئے آرمی ایکٹ کے سیکشن 172 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اسی ترمیم کی روشنی میں آرمی ایکٹ کے سروسز رولز کی دفعہ 155 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔