آصف زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں، جے یو آئی کس کا ساتھ دے گی ؟ حافظ حسین احمد نے" اپنے انداز" میں بتا دیا

آصف زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں، جے یو آئی کس کا ساتھ دے گی ؟ حافظ حسین ...
آصف زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں، جے یو آئی کس کا ساتھ دے گی ؟ حافظ حسین احمد نے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے اپنے" خاص انداز" میں کہا ہے کہ جے یو آئی تو اس کیساتھ ہو گی جس کے ساتھ ہوں گے ”وہ“۔مولانا فضل الرحمٰن کو صدر پاکستان کہنے پر آصف زرداری نے عجیب انداز میں ناگواری کا اظہار کرنے کے ساتھ مستقبل کے ارادے بھی ظاہر کر دئیے ہیں، گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں ۔

”جنگ“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر ان کے ماسٹڑ مائنڈز کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی،پابندی لگ جانا چاہیے تھی لیکن ابھی تک ایسا بھی تو نہیں ہوا،مستقبل کی سیاست ایک تکون کی شکل اختیار کر چکی ہے،ایک کونے پر مسلم لیگ( ن)،دوسرے پر پیپلز پارٹی اور تیسرے پر بے نام لوگ کھڑے ہیں،ہر کسی نے تکون کا ایک کونہ پکڑ رکھا ہے،ا نہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ جے یو آئی تو اس کیساتھ ہو گی جس کے ساتھ ہوں گے ”وہ“۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ صدر بننے کیلئے امیدوار کے ارادے کی اہمیت نہیں بلکہ ووٹرز کی اہمیت ہے کہ کس کے پاس گیم نمبرز پورے ہیں، الیکشن جس انداز میں ہو رہے ہیں اس سے جو توقعات تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں،لگ رہا ہے الیکشن معاشی اور سیاسی استحکام کا موجب ثابت نہیں ہو گا،کیونکہ ”ٹاس“ کے بغیراگر ایک ٹیم کو ”بیٹنگ“ دے دی جائے،ان کے کھیلنے کے بعد بلا چھن جائے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے نکال دیا جائے تو میچ کا نتیجہ کیسا ہو گا؟ 

 حافظ حسین احمد نے یہ بھی  کہا کہ لیاقت بلوچ کے مولانا فضل الرحمٰن کو صدر پاکستان کہنے پر زرداری نے عجیب انداز میں ناگواری کا اظہار کرنے کے ساتھ مستقبل کے ارادے بھی ظاہر کر دئیے، گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں۔