سیدہ رابعہ یاسمین  کو مسلم  لیگ( ن) پرتگال کا   ڈپٹی  ہیڈ مقررکر دیا گیا

سیدہ رابعہ یاسمین  کو مسلم  لیگ( ن) پرتگال کا   ڈپٹی  ہیڈ مقررکر دیا گیا
سیدہ رابعہ یاسمین  کو مسلم  لیگ( ن) پرتگال کا   ڈپٹی  ہیڈ مقررکر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پرتگال میں ہونے والے ایک اجلاس میں سیدہ رابعہ یاسمین  کو مسلم  لیگ( ن) پرتگال کا   ڈپٹی  ہیڈ  مقرر کر دیا گیا- ان کے عہدے کا نوٹیفیکیشن مسلم لیگ (ن )کی صدر شمع بٹ اور جنرل سیکرٹری  سرفراز فرانسس کے دستخطوں سے جاری ہوا اور انہیں متذکرہ اجلاس میں پیش کر دیا گیا-

سیدہ رابعہ یاسمین کی مدت عہد ہ 2 سال ہو گی جبکہ ان کا   نوٹیفیکیشن صدر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز  محمد اسحاق ڈار  کی حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے-متذکرہ  نوٹیفیکیشن کی اطلاع  بیرسٹر امجد ملک  چیف کوآرڈینیٹر، بین الاقوامی امور اور  چوہدری نور الحسن تنویر جنرل سیکرٹری بین الاقوامی امور  سمندر پار پاکستانیز  کو  دے دی گئی ہے-

سیدہ رابعہ یاسمین  کو  نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب میں شمع بٹ، سرفراز فرانسس، چودھری قیصر حسنات، محمد طارق، رانا محسن جمیل،مزمل حسین، راجہ نوید عالم، فاروق قیصر اور عثمان وڑائچ  شامل تھے-  اس موقع پر بانی پاکستان محمد علی جناح اور مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی  کاٹا گیا-لیگی کارکنان نے   سیدہ رابعہ یاسمین کو مبارکباد دی اور  امید ظاہر  کی کہ وہ  اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گی،  پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گی-