فیض حمید کا ٹرائل کب تک مکمل ہوگا؟ وکیل نے اہم انکشاف کردیا

فیض حمید کا ٹرائل کب تک مکمل ہوگا؟ وکیل نے اہم انکشاف کردیا
فیض حمید کا ٹرائل کب تک مکمل ہوگا؟ وکیل نے اہم انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ملٹری ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

روزنامہ جنگ  میں  انصار عباسی نے لکھا کہ  بیرسٹر میاں علی اشفاق نے بتایا کہ کہ وہ اس کیس میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنرل فیض کی وکالت کر رہے ہیں۔بیرسٹر علی اشفاق نے جنرل فیض کے خلاف ملٹری ٹرائل کے آغاز پر کہا کہ ’میں نے مختلف میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے، میں ایسی خبروں کی تردید کی پوزیشن میں نہیں۔‘

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کیس میں جنرل فیض کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنرل فیض کے عمران خان کے خلاف سلطانی گواہ بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کیونکہ مقدمے کی کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے دائرے میں آتی ہے۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں ٹرائل کب ختم ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ شاید چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔ جنرل فیض کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنمائی کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کے حوالے سے دی نیوز کی خبر کے حوالے سے میاں اشفاق کا کہنا تھا کہ تمام حقائق اور کہی گئی باتیں بہت ہی واضح ہیں۔ 

دی نیوز نے حال ہی میں یہ خبر شائع کی تھی کہ جنرل فیض کا خیال ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے سیاسی رابطے معمول کے سماجی رابطے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -