پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال نو 2025 کا پہلا کیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56 پیسے پیٹرول اور 2 روپے 96 پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔