10سال سے زائد عمر بچوں کیلئے خصوصی فارم بی متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)10سال سے زائد عمر بچوں کیلئے خصوصی فارم بی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو فارم بی کا لازمی حصہ بنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق خصوصی فارم بی کا اجرا مرحلہ وار 15جنوری تک کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاکہ بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال روکنےمیں مدد ملے گی،اقدام انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔