رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجب المرجب 1446 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں آج نماز عصر کے بعد منعقد ہوں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد آج وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقدہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ رجب اسلامی سال کا 7 واں مہینہ ہے جس کے آغاز کے بعد سے ماہ رمضان میں صرف 2 ماہ باقی ہیں۔