معروف اداکارہ کا بہو پر سونا اور پیسے چرانے کا الزام
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی سابق بہو کے حوالے سے خوفناک انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی سابق بہو سے تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کیا کہ میرے اور بہو کے تعلقات اچھے تھے اور میں اس کے لیے کھانا بھی خود بناتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے اور بہو کی آپس میں بن نہیں سکی تو دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی جبکہ سابق بہو سارا سونا اور پیسے لے کر بھاگ گئی۔