اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم کی مبینہ خودکشی ،والد کے نام لکھا خط بھی سامنے آ گیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں 23سالہ طالبعلم نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی،نوجوان نے والد کے نام خط بھی سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج ہاسٹل سے طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے،متوفی طالبعلم ضیا الدین کا تعلق دیر سے ہے جو لاء کا طالب علم تھا،طالب علم کے کمرے سے والد کے نام ایک خط بھی ملا ہے،خط کے متن میں نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے،معاشرے سے میرا دل بھر گیا ہے،اسی وجہ سے میں خودکشی کررہا ہوں۔