سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف میرعلی مدد جتک کی اپیل خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 45کوئٹہ میں 15پولنگ سٹیشنزتنازع کے کیس میں جسٹس عقیل عباسی نے 25صفحات پر مشتمل تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف میرعلی مدد جتک کی اپیل خارج کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن ٹریبونل کوسول کورٹ کے اختیارات حاصل ہیں،ٹریبونل شکایت پر قانون شہادت کے تحت شواہد ریکارڈ کرنے کااختیار کھتا ہے، تکنیکی بنیادوں پر حقائق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری قانون کے مطابق دائر کی گئی،بظاہر پولنگ عملے نے سازباز کےذریعے انتخابی نتیجے میں ردوبدل کیا، درخواستگزار کے 4912ووٹ میں فارم 45کے ذریعے اضافہ کیاگیا، مخالف امیدوار میرمحمد عثمان کے ووٹ1623ہی رہے،ٹریبونل ریکارڈ کے مطابق 15پولنگ سٹیشنز کے فارم 45میں فراڈ کیا گیا،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ درست ہے،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی گئی ۔