پاکستان اونچی اڑان کیلیے ٹیک آف کرچکا 

پاکستان اونچی اڑان کیلیے ٹیک آف کرچکا 
پاکستان اونچی اڑان کیلیے ٹیک آف کرچکا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہاہے کہ پاکستان اونچی اڑان کیلئے ٹیک آف کرچکاہے -ثابت ہوا کہ ملک و قوم کی ترقی صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجیح ہے-

وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم  شہبازشریف کے پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ ”اڑان پاکستان“ کا خیر مقدم کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ٹیم کو ڈویلپمنٹ روڈ میپ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ  نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم  شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملکی معیشت میں استحکام اورعام آدمی خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا شاندار پلان ہے۔ ایکسپورٹ، انوائرمنٹ،انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل”فائیو-ای“ ویژن قابل تحسین ہے۔  معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔پاکستان کی اڑان میں حائل ہونے والے اصل میں عوام کے دشمن ہیں۔