آدمی نے ایک لمحے کیلئے منہ دوسری طرف کیا تو نسیان میں مبتلا بیوی غائب ہوگئی، 2 سال بعد گوگل میپس کی مدد سے کہاں ملی؟

آدمی نے ایک لمحے کیلئے منہ دوسری طرف کیا تو نسیان میں مبتلا بیوی غائب ہوگئی، 2 ...
آدمی نے ایک لمحے کیلئے منہ دوسری طرف کیا تو نسیان میں مبتلا بیوی غائب ہوگئی، 2 سال بعد گوگل میپس کی مدد سے کہاں ملی؟
سورس: PickPik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  الزائمر  (نسیان) کی شکار 83 سالہ خاتون پاؤلیٹ لینڈریو جو دو سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں، کا معمہ گوگل میپس کے ذریعے حل ہو گیا۔

ڈیلی میل کے مطابق بیلجیم سے تعلق رکھنی والی پاؤلیٹ کے شوہر مارسيل ٹیریٹ، اپنی بیوی کے واحد نگہبان تھے اور ان کی دیکھ بھال ان کی کل وقتی ذمہ داری تھی۔ معروف پوڈکاسٹر مسٹر بیلن  نے اس واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پاؤلیٹ کو وقت پر کھانے اور دوائیوں کی یاد دہانی کی ضرورت ہوتی تھی اور وہ کبھی کبھار بغیر بتائے گھر سے نکل جاتی تھیں، جس پر مارسيل انہیں تلاش کر کے واپس لاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 2 نومبر 2020 کو مارسيل اور پاؤلیٹ اپنے گھر کے باغ میں کپڑے خشک کر رہے تھے۔ چند لمحوں کے لیے مارسيل نے پیٹھ موڑی، اور یہ لمحہ پاؤلیٹ کے لاپتہ ہونے کا باعث بن گیا۔ مارسيل نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جنہوں نے علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

دو سال بعد 2022 میں، مارسيل کے پڑوسی نے گوگل سٹریٹ ویو پر ان کے گھر کے قریب کی تصاویر دیکھیں۔ ایک تصویر میں پاؤلیٹ کو سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، جبکہ پس منظر میں مارسيل کپڑے سکھانے میں مصروف تھے۔ اس تصویر کو بنیاد بنا کر پولیس نے پاؤلیٹ کے ممکنہ راستے کا سراغ لگایا اور جھاڑیوں میں ان کی لاش برآمد کر لی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -