سرکاری ملازمین حقوق کیلئے سڑکوں پر بھی آ سکتے ہیں،عمران غلام حسین

        سرکاری ملازمین حقوق کیلئے سڑکوں پر بھی آ سکتے ہیں،عمران غلام حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے تحت وفاقی او صوبائی محکموں کے ملازمین نے منگل کو ایپکا ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول میٹرو پولس جامع کلاتھ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ اس موقع احتجاجی مظاہرین ہمارے مطالبات پورے کرو،ملازمین کیساتھ ناانصافی بند کرو،تنخواہوں میں اضافہ کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت تا حیات چیئرمین محمد ایوب ماما،ایپکا کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عبد القدوس شیخ اورایپکا ایجوکیشن کو آرڈینیشن کمیٹی کے چیئر مین عمران غلام حسین کر رہے تھے۔رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ملازمین کیساتھ دشمنی کر کے آئی ایف ایم کے تیار کردہ بجٹ کو پاس کرایا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے سرکاری محکموں کے ملازمین کے مطالبات باکل جائز ہیں اس پر حکومت کو غور کرنے کی ضروت ہے،سرکاری ملازمین اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کریں گے،حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور ملازمین کو ان کا حق دے۔

مزید :

صفحہ آخر -