سٹاک مارکیٹ میں حملے کے دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں 240.12پوائنٹس اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں حملے کے دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں 240.12پوائنٹس اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور ناکام دہشت گرد حملے کے اگلے روز بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی لی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سے34421.92پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 39ارب57کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت42.30فیصد زائد رہا۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34424پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سے34421.92پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس109.64پوائنٹس کے اضافے سے 14862.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.47پوائنٹس کے اضافے سے24660.31پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز369کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ179میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب90ارب12کروڑ85لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب29ارب70کروڑ72لاکھ روپے ہو گیا۔منگل کو22کروڑ33لاکھ13ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوپیر کے مقابلے میں 6کروڑ63لاکھ92ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت235روپے کے اضافے سے 6735روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 56.94روپے کے اضافے سے 816.18روپے ہو گئی جبکہ 47روپے کے کمی سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت47روپے اورفیصل شپنگ کے حصص19روپے کی کمی سے 251روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک ریفائنری،سوئی سدرن گیس،ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹرک،میپل لیف، ہم نیٹ ورک، ہیسکول پٹرول،غنی گلوبل،ڈی جی خان سیمنٹ اور ایچ بی ایل گروتھ فنڈ کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4500روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکی کمی سے1770ڈالرہوگئی لیکن اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے 89ہزار592روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔نٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر20پیسے کی کمی سے 168.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے168.10روپے سے گھٹ کر167.90روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے گھٹ کر168.20روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے167.30روپے سے بڑھ کر167.80روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے گھٹ کر185روپے اور قیمت فروخت188روپے سے گھٹ کر187روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید205روپے سے گھٹ کر203روپے اور قیمت فروخت207روپے سے گھٹ کر205روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے گھٹ کر43.80روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے سے گھٹ کر44.20روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 45روپے سے گھٹ کر44.85روپے اور قیمت فروخت45.50روپے سے گھٹ کر45.25روپے ہوگئی۔


سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -