پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ،بڑانقصان ہو گا : اپٹما

پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا ...
 پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ،بڑانقصان ہو گا : اپٹما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی  مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ہفتے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد ٹیکسٹائلز ملز کو  جمعرات کی  رات 12 بجے سے ایک ہفتے کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی،ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور کیپٹو پاور پلانٹس رکھنے والی ٹیکسٹائل ملز کے گیس بند کی جائے گی، گیس بندش کا فیصلہ پاور، فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس بندش کے بارے میں ملز کو آگاہ کردیا ہے،اپٹما نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپٹما کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔