پی ٹی آئی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی" جیونیو ز"کے پروگرام" جیو پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تمام لیڈربھی پارٹی سے چلے جائیں تو بھی پارٹی نہیں ٹوٹے گی، پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سینئرلوگوں کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی این آر او لینے اور باہر جانے کے لئے تیار نہیں ہیں، ہماری پارٹی مستحکم ہے، لیڈر شپ میں کمی بیشی ہوسکتی ہے، بہت سارے لوگ پارٹی میں نئے آئے ہیں، وکیل ہیں اچھے لوگ ہیں، ورکرز تشویش میں ہیں کہتے ہیں ہم پریشر میں ہیں، ورکرزکہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں کیوں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری اور عمران اسماعیل میں بہت سمجھ بوجھ تھی، مشکل وقت میں جن کو سمجھ نہیں تھی انہوں نے تکلیف برداشت کی، دوبارہ حالات نارمل ہوگئے ہیں یہ قابل ترین لوگ پھر سامنے آرہے ہیں، اب جو لوگ کھڑے ہیں انہوں نے ہمت سے کام لیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ پرانے اور نئے سیاست دانوں میں فرق ہے،نئے آنے والوں کی کمٹمنٹ بڑی مضبوط ہے، روز عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، اگرکیس چل پڑیں تو ان کے پاس کچھ نہیں، پراسیکیوشن کمزور ہے۔