درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر ملزمان مشتعل ، کاشتکار کی گدھی فائرنگ کرکے مار ڈالی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )حیدرآباد میں گدھے کی ٹانگ کاٹے جانے کے بعد راولپنڈی میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر ملزمان نے کاشتکار کی گدھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
گدھی کے مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں محمد نواز، ثقلین، صفدر، شکیل اور 7 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔واقعہ تھانہ چکری کے علاقے مکھیال میں پیش آیا۔