وفاقی حکومت کا صحت سہولت کارڈ پروگرام کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، وزارت صحت کو اہم ٹاسک سونپ دیا

وفاقی حکومت کا صحت سہولت کارڈ پروگرام کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، وزارت صحت کو ...
وفاقی حکومت کا صحت سہولت کارڈ پروگرام کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، وزارت صحت کو اہم ٹاسک سونپ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے صحت سہولت کارڈ پروگرام وفاق میں بھی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پروگرام کی رواں سال دسمبر تک توسیع کی منظوری دیدی گئی جبکہ وزارت صحت کو آئندہ سال سے پروگرام مستقل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔صحت سہولت کارڈ میں 6ماہ توسیع کی منظوری ایکنک اجلاس میں دی گئی جبکہ پروگرام کے تحت 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو نئے ماڈل کے تحت مفت علاج کی سہولیات ملیں گی۔آئندہ سال سے وفاقی صحت سہولت کارڈ پروگرام کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ پروگرام کی مستقلی اور حتمی ماڈل کی تیاری کا اختیار وزارت صحت کو دیا گیا ہے۔