ایم کیوایم کا صدرمملکت کے استعفے کے مطالبےکا عندیہ

ایم کیوایم کا صدرمملکت کے استعفے کے مطالبےکا عندیہ
ایم کیوایم کا صدرمملکت کے استعفے کے مطالبےکا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر آئینی عہدوں کو گھسیٹا گیا تو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے استعفے کا مطالبہ کریں گے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ پی پی رہنماؤں کا ایک غیرسیاسی رویہ ہے اور کم ظرفی کا مظاہرہ ہے،پریس کانفرنس میں عدالت کے فیصلے اور ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کی بات کی لیکن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اصل مدعے کی بجائے ڈاکٹر خالد مقبول کی ذات کو نشانہ بنایا۔ 
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو زبردستی اس پوری بحث میں گھسیٹا گیا۔ گورنر ایم کیو ایم کے ہیں لیکن وہ پارٹی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اگر گورنر کے استعفے کی بات کر رہی ہے تو وہ بحث کو کہیں اور لیکر جانا چاہتی ہے۔ اگر آئینی عہدوں کو گھسیٹا گیا تو ایم کیو ایم صدر پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کرے گی۔ 

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی اس غیر سیاسی رویے کی مذمت کرتا ہوں۔