بلاول کی تقریر لکھنے کیلئے کوئی پڑھا لکھا شخص ہونا چاہئیے؛ رانا ثناء اللہ

بلاول کی تقریر لکھنے کیلئے کوئی پڑھا لکھا شخص ہونا چاہئیے؛ رانا ثناء اللہ
بلاول کی تقریر لکھنے کیلئے کوئی پڑھا لکھا شخص ہونا چاہئیے؛ رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نرسز کے تمام مطالبات سنے اور ان پر عمل کیا گیا تاہم پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے مگر کسی بھی بلا جواز احتجاج پر حکومت بلیک میل نہیں ہو گی۔

پنجان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں پنجاب کا بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ پنجاب میں لیسکو کی جانب سے نو گو ایریا کی بات درست نہیں ۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حوالے سے بلاول بھٹو کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سوچ ایسی نہیں ہو سکتی بلکہ یہ تقریر لکھنے والے کی سوچ ہو سکتی ہے ، بلاول بھٹو کی تقریر لکھنے والا” شیدا ٹلی“ ٹائپ ہے تاہم بلاول کی تقریر لکھنے کیلئے پڑھا لکھا آدمی ہونا چاہئے ۔

مزید :

لاہور -