پٹرول اورڈیزل سستا

پٹرول اورڈیزل سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، لائٹ ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار ہیں۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ پٹرول کی قیمت میں 1روپے20پیسے کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت72روپے80پیسے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے60پیسے کمی کی گئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 83روپے سے کم ہو کر81روپے 40پیسے ہو گی۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں کم نہیں کی گئیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی رات12بجے (یکم جون) سے ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -