روحانی پیشوا شاہ شمسؒ سبزواری کا سہ روزہ 7 6 5واں عرس آج سے شروع

روحانی پیشوا شاہ شمسؒ سبزواری کا سہ روزہ 7 6 5واں عرس آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس ؒ سبزواری کا تین روزہ 765واں سالانہ عرس مبارک آج سے شروع ہوگا ۔عرس مبارک کے پہلے روز آج دربار عالیہ حضرت شاہ شمس ؒ کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم علی مہدی شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی مزار کو (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

عرق گلاب سے غسل دیں گے اور چادر پوشی کریں گے اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعاکرائیں گے۔ عرس مبارک کے سلسلے میں ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز ہی شروع ہو گیا اور دربار عالیہ کوبرقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس مبارک کے موقع پر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔