پک اپ اورگاڑی میں خوفناک تصادم،خا تون سمیت 4افراد جاں بحق،14 زخمی

پک اپ اورگاڑی میں خوفناک تصادم،خا تون سمیت 4افراد جاں بحق،14 زخمی
پک اپ اورگاڑی میں خوفناک تصادم،خا تون سمیت 4افراد جاں بحق،14 زخمی

  

نوشکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلو چستان کےضلع نوشکی میں آرسی ڈی شاہراہ پرجنگلات کےقریب پک اَپ اورگاڑی کے خوفناک تصادم کےنتیجےمیں خا تون سمیت4افراد جاں بحق جبکہ14افرادزخمی ہوگئےہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ضلع نو شکی میں آرسی ڈی شاہرا ہ پرجنگلات کےقریب پک اَپ اورگاڑی کےخوفنا ک تصادم کے نتیجے میں دو نوں گاڑیوں کےڈرائیورزعبدالرشیدولدمحمدحیات،عبداللہ ولدمحمد وارث،محمد ستار اور ایک نا معلوم الاسم خا تون زوجہ عبدالرشید جاں بحق جبکہ رحمت اللہ ولدشمس الدین،اسد اللہ ولد شمس الدین،حکمت اللہ ولد شمس الدین، حبیب اللہ ولد شمس الدین،خیال محمد ولد قائم خان،محمد قاسم ولد محمد رفضان،محمد رسول ولد محمد ذکی،حضرت نبی ولد حضرت عمر،اللہ گل ولد نو ر الدین اور ایک نا معلوم الاسم خا تون جسے تشویش نا ک حالت میں کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے سمیت 11افراد شدیدزخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو فو ری طور پر سول ہسپتال نو شکی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداددی جا رہی ہے۔ حادثے کاشکارہو نےوالی گاڑیوں میں سواربدقسمت افراد کا تعلق خاران اور کچلا ک سے بتا یا جا رہا ہے،زخمیوں میں سےبعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جاں بحق اورزخمی ہونے والےایک دوسرےکےرشتہ داربتائےجاتےہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -نوشکی -