کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت رویہ اور لاک ڈاؤن کرنا ہو گا: چودھری سرور

کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت رویہ اور لاک ڈاؤن کرنا ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا،انہوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں مختلف چکوک 270گ ب، 269گ ب، 263گ ب، رجانہ،پیر محل اور مخدوم پورمیں لگائے گئے واٹر فلٹر پلانٹس کا افتتاح کیا،اس موقع پر بیگم گورنر پروین سرور، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق، ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی،گورنر کے بھائی چوہدری محمد رمضان پرویز،چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق ودیگر پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،حکومت اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے جبکہ اس کی سو فیصد روک تھام یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا،اور ہر شہری کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت لاک ڈاؤن کرنا ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے ساتھ سخت رویہ اپنانا ہوگا،ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے لاکھوں لوگوں کو مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں بہت جلد ضلع بھر میں ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام جلد عمل میں آئے گا،گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
سخت رویہ

مزید :

صفحہ آخر -