شعبہ صحت میں سندھ کا بجٹ سب سے زیادہ، پنجاب کا سب سے کم

شعبہ صحت میں سندھ کا بجٹ سب سے زیادہ، پنجاب کا سب سے کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 افراد پر صحت کے بجٹ کو تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی کس 980 روپے 58 پیسے اور ماہانہ 81 روپے 71 پیسے بنتے ہیں، گزشتہ مالی سال سب سے بڑے صوبے پنجاب نے صحت پر 90 ارب 10 کروڑ خرچ کئے،یعنی ایک فرد کی صحت کیلئے 818 روپے 99 پیسے اور ماہانہ 68 روپے 25 پیسے مختص کئے۔ صوبہ سندھ نے اپنے 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 شہریوں کی صحت پر 62 ارب 50 کروڑ خرچ کئے یعنی سالانہ 1305 روپے فی شہری اور ماہانہ 108 روپے 76 پیسے بنتے ہیں۔ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 افراد پر مشتمل ہے اور اس نے صحت کا بجٹ 15 ارب 20 کروڑ رکھا یعنی سالانہ 1231 روپے 32 پیسے ایک شہری اور ماہانہ 102 روپے 61 پیسے۔2018-2019 میں خیبر پختونخوا کا فاٹا کے ساتھ انضمام نہیں ہوا تھا جس کے باعث خیبر پختونخوا نے اپنی 3 کروڑ 52 لاکھ 3 ہزار 371 افراد پر مشتمل آبادی کیلئے 23 ارب 50 کروڑ روپے رکھے تھے، یوں خیبرپختونخوا نے سالانہ 769 روپے 90 پیسے فی فرد جبکہ ماہانہ 64 روپے 15 پیسے خرچ کئے۔ ملک بھر میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق 963 پاکستانیوں کیلئے صرف ایک ڈاکٹر،1 ہزار 608 پاکستانیوں کیلئے ایک بیڈ میسر ہے۔ وفاق نے گزشتہ مالی سال میں صحت کے شعبے میں 12 ارب 40 کروڑ خرچ کئے۔ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی تعداد 1 ہزار 279 ، بنیادی مراکز صحت کی تعداد 5 ہزار 527 ، رورل ہیلتھ سنٹرز کی تعداد 686 جبکہ ڈسپنسریز کی تعداد 5 ہزار 671 ہے، ملک بھر میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 829 ہے۔
صحت،بجٹ

مزید :

صفحہ آخر -