اردو زبان میں قرآن کا پہلا غیر منقوط ترجمہ، پاکستانی اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر مصطفیٰ نے نئی تاریخ رقم کر دی

اردو زبان میں قرآن کا پہلا غیر منقوط ترجمہ، پاکستانی اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر ...
اردو زبان میں قرآن کا پہلا غیر منقوط ترجمہ، پاکستانی اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر مصطفیٰ نے نئی تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نامور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر مصطفیٰ نے اردو زبان میں قرآن مجید کا پہلا غیر منقوط ترجمہ کرکے نئی تاریخ رقم کر دی-

اسمائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر طاہر نے" درس کلام اللہ" کے عنوان سے یہ منفرد ترجمہ صرف دو سال میں مکمل کیا- ان کا کہنا ہے کہ قرآن مجید جب نازل ہوا تو کاتبین وحی نے اس کے متن کو بھی غیر منقوط ہی لکھا تھا، جس کا دنیا کی بعض مشہور لائبریریوں میں مشاہدہ بھی کیا جا سکتا ہے- عصر حاضر میں ساڑھے چودہ سو سال کے بعد بغیر نقطوں والے الفاظ کے ساتھ  "درس کلام اللہ" کے نام سے اردو ترجمہ قرآن مجید کے معجزات اور عجائبات میں سے ایک ہے-

ماہرین قرآن نے اردو تاریخ کے اس پہلے غیر منقوط ترجمے کو قرآنیات کے لٹریچر میں نیا اور خوب صورت اضافہ قرار دیا ہے- سید عطا اللہ شاہ بخاری سے تربیت یافتہ عالم دین مولانا عبدالمجید عارف کے فرزند ڈاکٹر طاہر لاہور کی نجی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی فکر و تہذیب میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔