نامعلوم افراد ڈرائیور کو نشے والا کھانا اور جوس پلانے کے بعد کار اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے
صوابی (آئی این پی)دریائے سندھ کے کنارے واقع تفریحی مقام کنڈ پارک میں دو نامعلوم کار لفٹر ، ٹیکسی ڈرائیور کو کھانا اور چوس پلا کر بے ہوش کرکے کار اور ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ لے اڑے ۔
توحید آباد مردان کے خائستہ رحمٰن نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دو نامعلوم افراد نے 4500روپے کرایہ کے عوض ان کی کار کنڈ پارک تک بک کی، وہاں پہنچنے پر کار کو پارکنگ میں کھڑا کرکے روٹی کھانے کے بعد مجھے چوس پلایا گیا جس کے نتیجے میں بے ہوش ہو گئے ، اس دوران ملزمان نے ان کی جیب سے کار کی چابی، پارکنگ چٹ، بٹوہ سے 44 ہزار روپے، سمارٹ کارڈ کی فوٹو کاپی اور موبائل فون چھیننے کے علاوہ کار اپنے ساتھ لے گئے ۔
ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بے ہوشی کی حالت میں ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہوش میں آنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی پولیس مصروف تفتیش ہے۔