مزدا اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

شیخوپورہ ( علی حیدر رضوی ) فیصل آباد ٹول پلازہ فیروز وٹواں میں انتہائی افسوسناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 سے زائد زخمی ہو گئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزدا اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے باعث یہ حادثہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جاں بحق افراد کی شناخت انعم بی بی زوجہ محمد سلیم 40 سال اور اللہ توکل ولد عباس 30 سال سے ہوئی ۔ زخمی افراد کی شناخت اللہ معافی 35 سال، انعام اللہ 24 سال، اکرام 35 سال، اکرام ولد میاں خاں 25 سال اور بختاور بی بی 60سال سے ہوئی ۔