شمالی کوریا نے متنازعہ حدود میں جنگی مشقیں شروع کردیں

شمالی کوریا نے متنازعہ حدود میں جنگی مشقیں شروع کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول (این این آئی) شمالی کوریا کی جانب سے متنازعہ حدود میں جنگی مشقیں شروع ہوگئی ہیں ¾ جنوبی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی راکٹ یا گولہ ان کی حدود میں گرا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جنگی مشقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ علاقے میں جنگی مشقیں نہیں ہونی چاہئیں۔ جنوبی کوریائی حکام نے متنازعہ علاقے سے اپنے تمام ماہی گیروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جنوبی کوریائی حکام نے سرحد کے قریب حفاظتی انتظامات بھی کیے ہیں جس کا مقصد لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ حکام کے مطابق شمالی کوریا کی مشقیں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -