شبقدر میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

شبقدر میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہیں ۔ روزانہ 18سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے معملو زندگی مفلوج کر رکھ دی ہے ۔ بازار میں کارباری طبقہ شدیدخسا رے کا شکار ہو کر رہ گیا ہیں ۔ مقامی واپڈا اہلکار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں روز بروز اضافہ کر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف تاجر رہنماؤں حاجی گلاب شاہ اور حاجی شاکر اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار میں کمرشل بجلی یونٹ کی ادائیگی کے باوجود واپڈا اہلکاروں نے بجلی لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ بازار میں تاجروں کی 90فیصد ادائیگی کے باوجود بجلی کو ترس رہے ہیں ۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے بازار میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ تاجراور روزانہ کی بنیاد پر بجلی سے وابستہ افراد بے روزگار ہو کر رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بازار کے تاجروں کی واپڈا حکام اور اہلکاروں سے بجلی ادائیگی بھی کام نہ آئی اور مقامی واپڈا حکام اور اہلکار بجلی بلوں کی ادائیگی سے خوش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام اور اہلکار بازار میں دوبارہ بجلی چوری اورادائیگی نہ کرانے پر عوام اور تاجروں کو مجبور کر رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تین روز میں بجلی لوڈشڈنگ میں کمی نہ کی گئی اور ادائیگی کے مطابق شیڈول نہ دیا گیا تو تاجر برادری واپڈا کے خلاف بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے جبکہ مقامی واپڈا کے خلاف تاجروں کے خسارے کے خلاف عدالت بھی رجوع کرئینگے ۔