انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز

انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے عدنان احمد بھٹی (ڈپٹی ڈائریکٹر /ہیڈ آف ویجیلنس) کی زیر نگرانی انسانی اعضاء کی غیر قانونی  تجارت و خرید و فروخت کے گھناؤنے دھندے میں ملوث گروہوں کے خلاف قانونی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔عدنان احمد بھٹی کی انہی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے تعریفی سند پیش کی گئی۔جس میں عدنان احمد بھٹی اور ایف آئی اے کے مشترکہ تعاون سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کا ری کرنے والے گروہوں کے خلاف کاروائیاں کرنے پر ان کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سرا ہا گیا۔