سوات ایکسپریس وے ضلع بونیر سے مردان کا ٹلنگ انٹر چینج تک 29کلو میٹر کا فیز یبلٹی 

سوات ایکسپریس وے ضلع بونیر سے مردان کا ٹلنگ انٹر چینج تک 29کلو میٹر کا فیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)سوات ایکسپریس وے بابا سرائے ضلع بونیر سے مردان کاٹلنگ انٹرچینج تک 29 کلو میٹرکا فیزیبلٹی اجلاس وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف فیزیبل روٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ضلع مردان اور بونیر کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ سوات ایکسپریس وے کے اس روٹ کیلئے تعینات کنسلٹنٹ نے تین سے پانچ آپشنز پیش کرکے  معاون خصوصی کو بریف کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی ریاض خان نے کنسلٹنٹ کو خصوصی تجاویز دئیے جس کو مختلف زاویوں سے جانچا جائے گا۔  سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری، منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی عامرندیم درانی سمیت مختلف حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سوات ایکسپریس وے کے اس روٹ سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ، سیاحتی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بھی بڑا فائدہ ہوگا۔ ریاض خان نے کہا کہ اس روٹ سے ضلع بونیر کے عوام کے ساتھ دیگر علاقوں کے لوگوں کو رش فری سفری سہولیات میسر ہو جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ سرائے بابا سے کاٹلنگ انٹرچینج تک 55 منٹ وقت لگتا ہے جو کہ تین گنا کم ہو جائے گا۔