پاکستان کے دورے پر آئے امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری جان باس کن امور میں مہارت رکھتے ہیں؟

پاکستان کے دورے پر آئے امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری جان باس کن امور میں ...
پاکستان کے دورے پر آئے امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری جان باس کن امور میں مہارت رکھتے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )پاکستان کے دورے پر آئے امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری جان باس کی سربراہی میں گذشتہ روز وزارت خارجہ اسلام آباد میں مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ جان باس کیسی شخصیت کے مالک ہیں اور کن امور میں مہارت رکھتے ہیں ۔ اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ میں سیاسی شعبے کے سربراہ کے طور پر جان باس انسانی حقوق پر خاص توجہ رکھنے کے ساتھ، اتحادی ریاستوں کی سیاسی حرکیات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ پچھلے ہفتے ہی امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انسانی حقوق کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی، جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ بھی شامل تھا۔ رپورٹ میں لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اراکین کے خلاف قانونی کارروائی جیسے اہم واقعات پر روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ میں میڈیا سنسرشپ اور خاص طور پر پی ٹی آئی کے بانی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی سیاسی گرفتاریوں کی مثالوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ حالیہ کشیدگی کے باوجود، محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو یقین دلایا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بنیادی اختلاف بالکل نہیں ہے۔