فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی ؟ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے احتجاجی طلباء کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی ؟ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے احتجاجی طلباء ...
فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی ؟ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے احتجاجی طلباء کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا
سورس: بشکریہ سوشل میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے  کولمبیا یونیورسٹی  کی انتظامیہ نے احتجاجی طلباء کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاجی طلباء کو جامعہ سے بے دخل کرنے کا اعلان کردیا ہے ،غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرے پھیلتے ہی امریکہ بھر میں گزشتہ 11 دنوں میں 900 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، سینکڑوں طلباء کو بے دخل اور معطل کیا جاچکا ہے جبکہ سینکڑوں تعلیمی اداروں میں موجود کالج ڈیموکریٹس نامی تنظیم نے فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی  کہا کہ "آزادی اظہار اور پرامن مظاہرے کی ضمانت دینا "ضروری" ہے۔