روہڑی، سگاباپ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر 2 بیٹیوں کو مبینہ ہوس کا نشانہ بناتا رہا

روہڑی، سگاباپ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر 2 بیٹیوں کو مبینہ ہوس کا نشانہ بناتا ...
روہڑی، سگاباپ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر 2 بیٹیوں کو مبینہ ہوس کا نشانہ بناتا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)روہڑی میں سگاباپ اپنےبھائیوں کیساتھ مل کر 2 بیٹیوں کو  5 سال تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتارہا۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت  میں ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ،دو بہنوں کو مبینہ طور پر ان کے سگے باپ اور 3 چاچا 5 سال تک ہوس کا نشانہ بناتے رہے،روہڑی کی رہائشی لڑکیاں باپ اور چچاؤں کے چُنگل سے بھاگ کر اپنی ماں کے پاس کراچی پہنچ گئیں۔لڑکیاں اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے روپڑیں، اعلیٰ عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے انصاف کی اپیل کردی۔

  اسماء اور حاجرہ کا بتانا ہے کہ ہم چار بہنیں ہیں ہمارے ماں باپ میں علیحدگی ہوگئی تھی،ہم دو بہنوں کو باپ نے اپنے پاس رکھا اور دو بہنیں ماں کے پاس رہتی ہیں۔ اسماءکا بتانا ہے کہ میں 10 سال کی تھی میرے باپ نے میرے ساتھ جنسی تشدد کا سلسلہ شروع کیا،باپ کے بعد میرے 3 چاچا بھی مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،5 سال سے مجھے اور میری چھوٹی بہن کو اپنی حوس کا نشانہ بناتے رہے۔ اسماء کا مزید کہنا تھا کہ  چچاؤں نے روہڑی میں ماموں کے خلاف ہمارے اغوا کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرادی،وکیل غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے توسط سے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔