سمیع الحق شہید کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں‘ مولانا حامد الحق

سمیع الحق شہید کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں‘ مولانا حامد الحق

  

نوشہرہ (واجد علی سے) جمعیت علما اسلام کے امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ شہید اسلام شہید پاکستان مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انکی ساری زندگی اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لئے جدو جہد میں گزری مولانا سمیع الحق شہید کی دینی، قومی،جہادی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں /نومبر بروز منگل دن ایک بجے پشاور میں ایک پروقار قومی کانفرنس منعقد ہوگی ان شا اللہ، جس میں ملک بھر سے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے، یہ کانفرنس موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ آپ  نے ہمیشہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ، قیام امن اور فرقہ واریت کے خلاف کوشش کی ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے اہلیان پاکستان علما کرام، طلبا اور عوام الناس سے یہ اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، اوردنیا کو یہ پیغام دیں کہ مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں *

مزید :

صفحہ اول -